google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینسپورٹس

سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن سکواش کا ٹائٹل جیت لیا

 

 

ۥ
لندن:(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی،سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن سکواش کا ٹائٹل جیت لیا۔

سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے معیز تیمر المغازی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

قومی جونیئر سکواش کھلاڑی نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

سہیل عدنان نے اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی مصری کھلاڑی کو ہرایا تھا۔ سہیل عدنان کچھ روز قبل سکاٹش جونیئر اوپن سکواش میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
سہیل عدنان کی جیت پر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر نور الامین مینگل نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button