google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینسپورٹس

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ آپ یہ کارنامہ انجام دیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پوری ٹیم اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہماری ٹیم کا جذبہ بلند ہے۔ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

وزیراعظم نے کیپٹن محمد رضوان کی بہترین قیادت اور 6 کیچز، صائم ایوب کی 82 رنز کی عمدہ اننگز اور حارث رؤف کی 5 وکٹوں کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button