انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار

’’اسے پیسہ اور جسم دونوں چاہئے تھے‘‘، پنجابی انفلوئنسر منجیت کا آخری دردناک انٹرویووائرل

 

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)منجیت کی موت کے بعد اب اس کا ایک پرانا انٹرویو بھی سامنے آیا ہے، جس میں اس نے اپنی نجی زندگی سے جڑے کئی ایسے درد بیان کیے تھے، جو اس پوری کہانی کو مزید سنگین بنا دیتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران منجیت انتہائی جذباتی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب انہیں کسی پر بھی بھروسہ نہیں رہا۔

ان کے انٹرویو جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اسے پیسہ اور جسم دونوں چاہئے تھے وائرل ہوگیا۔

پنجاب کی سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور کی موت نے کئی ایسے سوالات چھوڑ دیے ہیں، جن کے جوابات اب چندی گڑھ پولیس تلاش کر رہی ہے۔ 3 جولائی کی رات مبینہ طور پر اغوا کی گئی منجیت مورنڈا میں انتہائی سنگین طور پر جھلسی حالت میں ملی تھی۔ الزام ہے کہ اسے ایک درخت سے باندھ کر آگ لگا دی گئی تھی۔ تقریباً دو ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد 26 اگست کو چندی گڑھ کے PGI میں منجیت نے دم توڑ دیا۔

منجیت کی موت کے بعد اب اس کا ایک پرانا انٹرویو بھی سامنے آیا ہے، جس میں اس نے اپنی نجی زندگی سے جڑے کئی ایسے درد بیان کیے تھے، جو اس پوری کہانی کو مزید سنگین بنا دیتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران منجیت انتہائی جذباتی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب انہیں کسی پر بھی بھروسہ نہیں رہا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button