انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینفن اور فنکارکالم

جب خواب بکھرتے ہیں

حسنین جمیل

اگست اور ستمبرکے آغاز میں ہی 2 بڑی بھارتی فلموں کی غیر متوقع ناکامیوں نے بہت سے لوگوں کے خواب چکنا چور کر ددیئے راکنگ اسٹار یش کی "ٹاکسک” (Toxic) اور عوامی ہیرو سنی دیول کی "بٹوارا” باکس آفس پر فلاپ ہو گئیں، جس نے بالی ووڈ میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

"ٹاکسک” خواب تھا یش کا، جو ‘کے جی ایف 1’ اور ‘کے جی ایف 2’ کی بلاک بسٹر کامیابیوں کے بعد پین انڈیا سپر اسٹار بن چکا تھا۔ "ٹاکسک” خواب تھا رائٹر و ڈائریکٹر گیتو موہن داس کا، جنہوں نے عورت ہو کر مرد ڈائریکٹرز کی طرح "لارجر دین لائف” (Larger than life) سنیما بنانے کا سوچا۔ یش اور گیتو نے مل کر اسکرپٹ لکھا۔ کہا جاتا ہے کہ "ٹاکسک” کا پہلا ہاف یش نے اور دوسرا ہاف گیتو موہن داس نے بطور ڈائریکٹر بنایا ہے، مگر کریڈٹ صرف گیتو کو دیا گیا؛ یش جو اس فلم کا فلم ساز بھی ہے، یہ اسی کا فیصلہ تھا۔

فلم کا بجٹ 650 کروڑ روپے ہے اور اسے بھارت سمیت دنیا بھر کے 9 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں بھی پورے بھارت میں (تمام زبانوں میں) بیک وقت ریلیز نہیں ہوتیں، مگر یش کی فلم پورے بھارت میں ہندی، اردو، تمل، ملیالم، کنڑ، تیلگو اور انگریزی میں پیش کی گئی۔ یہ فلم پہلے 6 دن میں صرف 300 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی، جبکہ توقعات 500 کروڑ کی تھیں اور اب اس کا بزنس دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ 450 کروڑ تک ہی جا سکے گی، یوں "ٹاکسک” شدید ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

دوسری طرف "بٹوارا” (1948) خواب تھا عامر خان (فلم ساز)، راج کمار سنتوشی (ہدایت کار)، اصغر وجاہت (بلند پایہ کہانی کار)، سنی دیول (ایکشن کنگ و عوامی ہیرو)، جاوید اختر (گیت نگار) اور اے آر رحمان (موسیقار) کا۔ یہ فلم 120 کروڑ کے بجٹ سے بنی اور بہترین پروموشن کے بعد ریلیز کی گئی۔ مگر اس انسانیت کی کہانی کو انسانوں نے نہیں دیکھا۔ فلم میں سنی دیول کا ایکشن تو نہیں تھا، لیکن شاندار اداکاری، باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سب لاجواب تھے۔ شبانہ اعظمی کی بھی دل کو چھو لینے والی اداکاری تھی، مگر سب بے اثر رہا۔ فلم اب تک صرف 60 کروڑ روپے ہی کما سکی اور فلاپ ہو گئی۔سچ ہے کہ اگست اور ستمبر بہت ستم گر رہے، جنہوں نے بہت سے خواب بکھیر دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button