پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
اجمل ملک کا نیاڈرامہ’’ کالاپانی‘‘،آفرین پری سمیت بڑی کاسٹ شامل

ڈرامہ کا آغاز جمعہ سے بگ کاسٹ کیساتھ سید پروڈکشنز کے زیر اہتمام سٹیج ہو گا
لاہور(شہزاد فراموش) سینکڑوں سپرہٹ ڈراموں کے خالق ڈاکٹر اجمل ملک نے "عشق تیرے صدقے” کی کامیابی کے بعد ایک اور بڑا ڈرامہ سٹیج کرنے کا رہے ہیں۔انہوں نے برصغیر کی تاریخ میں اہم ترین "کالا پانی” پر قلم اٹھایا ہے۔ریہرسل جاری ہے جس میں آفرین پری بھی دکھائی دینگی۔

شائقین کو سٹیج کے حوالے سے تو منفرد کہانی ملے گی مگر ساتھ ساتھ نئی طرز کی کامیڈی بھی ابھر کر سامنے آئے گی۔ وہ تاریخی حوالے کامیڈی کے موجد بن گئے ہیں۔
آفرین پری سمیت باصلاحیت ترین سپر ہٹ کاسٹ کے ساتھ یہ ڈرامہ جمعہ 4 ستمبر سے لاہور کے محفل تھیٹر میں سید پروڈکشنز کے زیر اہتمام پیش کیا جائے گا جس کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔



