google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
تازہ ترینفن اور فنکار

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی

اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اورایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئےدوستانہ بندھن برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا

ممبئی (سی این این اردوڈاٹ کام)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ  وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوگیا ہے،اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اورایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئےدوستانہ بندھن برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا۔

جوڑی سےمنسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے 2022ء میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button