
لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 28 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔



