پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

مریم نواز، چیف سیکرٹری،سپیکر کیخلاف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور:(بیوروچیف ) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری خزانے سے تشہیر پر وزیراعلیٰ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔

اشبا کامران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر نہ کرنے بارے فیصلہ دے رکھا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں تشہیر کیلئے قانون سازی کی گئی۔

میاں نواز شریف کی سرکاری عہدے پر نہ ہونے کے باوجود منصوبوں پر تصاویر لگائی جارہی ہیں، چیف سیکرٹری عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود فنڈز جاری کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت وزیر اعلیٰ ،سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button