پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان میں تائیکوانڈو کا بے پنا ہ ٹیلنٹ:عائشہ مزمل

لاہور:( سپورٹس رپورٹر)تائیکونڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب کی آرگنائزنگ سیکرٹری گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کی نائب صدر عائشہ مزمل نے کہا کہ پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں میں تائیکوانڈو کھیل کا بے پنا ہ ٹیلنٹ موجود ہیں گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن اس ٹیلنٹ کومناسب سہولیات، تربیت اور سرپرستی فراہم کرکے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے قابل بنارہی ہے ۔

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام تائیکونڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی پروقار تقریب28 ستمبر کو منعقد ہوگی ، جس میں شریک پلیئرز اپنی مہارت، نظم و ضبط اور کھیل سے وابستگی کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

وی او این سے خصوصی گفتگو میں تائیکونڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب کی آرگنائزنگ سیکرٹری گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کی نائب صدر عائشہ مزمل نے کہا کہ پومسے تائیکوانڈو کے کھیل میں دفاعی اور تہاجمانہ حرکات کے ایک مخصوص اور ترتیب وار پیٹرن کو کہتے ہیں، جس میں کھلاڑی کسی خیالی حریف کے خلاف اپنی کِکس، پنچز، بلاکس اور توازن کا مظاہرہ کرتا ہے۔پومسے، تکنیک کی درستگی، توازن ، سانس پر قابو اور توجہ کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی مشق کے طور پر کی جاتی ہے ،تائیکوانڈو میں اگلی بیلٹ حاصل کرنے اور امتحانات پاس کرنے کیلئے مخصوص پومسے کا درست مظاہرہ لازمی ہوتا ہے۔

ٹیگک پومسے 8 بنیادی پیٹرنز پر مشتمل ہوتے ہیں جو کلر بیلٹس (سفید سے ریڈ بیلٹ) کیلئے مقرر ہیں، بلیک بیلٹ کی مختلف ڈگریوں کیلئے کوریو ، کم گانگ اور تاے بائیک پومسے جس میں حرکات کی درستگی، طاقت اور تال میل پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

عائشہ مزمل نے بتایا کہ گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن ایک عالمی مارشل آرٹس تنظیم ہے جو تائیکوانڈو کے روایتی اصولوں، خود دفاعی حکمت عملیوں اور اخلاقی اقدار کی پاسداری اور فروغ کے کیلئے کام کرتی ہے اس کی بنیاد گلوبل گریٹ گرینڈ ماسٹر سر جون لی نے کوریا میں رکھی تھی جس کا مقصد تائیکوانڈو کے بنیادی فلسفے، یعنی احترام، عاجزی، نظم و ضبط اور عدم تشدد کی روح کو برقرار رکھنا،کھلاڑیوں کو پومسے اور فائٹنگ کی اعلیٰ فنی تربیت فراہم کرنا ، دنیا بھر کے کلبوں اور کھلاڑیوں کو ایک یکساں پلیٹ فارم پر منظم کرنا اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرنا ہے۔

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کا بنیادی مقصد تائیکوانڈو کے روایتی اصولوں، اخلاقی اقدار اور اصلی ثقافت کا تحفظ اور فروغ ہے،یہ فیڈریشن تائیکوانڈو کو محض ایک مسابقتی کھیل کے بجائے ایک مکمل مارشل آرٹ، ذہنی نظم و ضبط اور کردار سازی کے ذریعے کے طور پر برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے، پچھلی نسلوں کے سکھائے گئے روایتی تائیکوانڈو کے گہرے اور پختہ اصولوں کو دوبارہ زندہ کرنا،کھلاڑیوں کی محض جسمانی تربیت کے بجائے ان کی ذہنی تربیت، اخلاقیات کو بہترین بنا کر انسانی معاشرے اور دنیا بھر کے لوگوں میں مثبت تبدیلیاں لاناہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button