پاکستانتازہ ترینسپورٹس

تائیکوانڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا 28ستمبرکو انعقاد

بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف) کوریا خاور محمود پلیئرز سے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ لیں گے

لاہور:( سپورٹس رپورٹر)گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام تائیکونڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی پروقار تقریب28 ستمبر کو منعقد ہوگی ، جس میں شریک پلیئرز اپنی مہارت، نظم و ضبط اور کھیل سے وابستگی کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف کوریا) ،پومسے کوچ اینڈ صدر نیشنل تائیکوانڈو کلب خاور محمود بچوں اور نوجوان پلیئرز سے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ لیں گے ۔

الخدمت فاﺅنڈیشن سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی تقریب میں گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کے صدر رضوان مصطفی زبیری ، سیکرٹری جنرل سید علی عمران ، نائب صدر عائشہ مزمل ، ایم ڈی سینٹر فار اسپیشل نیڈزوائس سوسائٹی ثمینہ میر ، سی ای او وائس سوسائٹی ہمایوں ظہیر سمیت کھلاڑیوں، کوچز اوروالدین سمیت کھیلوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

تائیکونڈوبیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب کی آرگنائزنگ سیکرٹری گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کی نائب صدر عائشہ مزمل نے کہا کہ پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں میں تائیکوانڈو کھیل کا بے پنا ہ ٹیلنٹ موجود ہیں گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن اس ٹیلنٹ کومناسب سہولیات، تربیت اور سرپرستی فراہم کرکے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے قابل بنارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button