پاکستانتازہ ترینسپورٹس

خاور محمود لاہور ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

تائیکوانڈو پلیئرز اور کوچز کی جانب سے مبارک باد، تقرری کو خوش آئند قرار دیا گیا

لاہور:(سپورٹس رپورٹر) بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف کوریا)، پومسے کوچ اور نیشنل تائیکوانڈو کلب و پاکستان تائیکوانڈو اکیڈمی کے سیکرٹری خاور محمود کو لاہور ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیے جانے پر تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں اور کوچز نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

تائیکوانڈو سے وابستہ کھلاڑیوں اور کوچز نے خاور محمود کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور ڈویژن میں تائیکوانڈو کے فروغ، کھیل سے متعلق سرگرمیوں کی مو ¿ثر تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مارشل آرٹس سے وابستہ افراد نے خاور محمود کی بطور انفارمیشن سیکرٹری تقرری اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی کاوشوں سے تائیکوانڈو کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے اور اس کھیل کی سرگرمیوں کو مزید موثر انداز میں متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔تائیکوانڈو پلیئرز اور کوچز نے خاور محمود کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button