پاکستانتازہ ترینسپورٹس

رائل تائیکوانڈو اکیڈمی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ ،کھلاڑیوں کی شاندارکارکردگی

کوالیفائیڈ پومسے کوچ خاور محمود نے بیلٹ ٹیسٹ لیے، اعجاز خان نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کیے

لاہور:(سپورٹس رپورٹر) رائل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام بچوں ، نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی، تائیکوانڈو کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی،جس میں مختلف ایج گروپ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں، تکنیکی مہارت اور تائیکوانڈو کے فن میں حاصل کردہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سیکرٹری نیشنل تائیکوانڈو کلب اینڈپاکستان تائیکوانڈو اکیڈمی، انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ، بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف، کوریا) اور کوالیفائیڈ پومسے کوچ خاور محمود نے مختلف بیلٹس کیلئے پچیس کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تائیکوانڈو کی بنیادی تکنیکوں، ککس، پنچز، دفاعی حرکات اور فائٹنگ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لیا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی محنت اور مہارت کا بھرپور ثبوت دیا۔ یاد گار تقریب میں رائل تائیکوانڈو اکیڈمی کے صدر آصف معراج (پولیس کوچ)،چیف کوچ ماسٹر سراج دین، فنانس سیکرٹری مسز سراج،کلب سیکرٹری کرن گھرکی سمیت کھلاڑیوں، کوچز ، والدین اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھر پورشرکت کریں گے۔

مہمان خصوصی سابق مسٹر پاکستان ریلوے، نیشنل چمپئن، گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر انجینئر اعجاز خان نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اور اسناد تقسیم کیں جبکہ فائٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پلیئرز میں میڈلز، ٹرافیاں ، ٹیکنیکل آفیشل،ریفری جج میں خصوصی سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں ۔

مہمان خصوصی انجینئر اعجاز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیکوانڈو کا کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس اور خود اعتمادی میں اضافے کا ذریعہ ہے بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، حوصلے اور مثبت طرززندگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،رائل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button