google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
انٹر نیشنلتازہ ترین

خطےمیں جنگ کے باوجودرواں سال حجاج کی تعداد میں کتنااضافہ؟

ریاض:(ویب ڈیسک)خطے میں جنگی ماحول کے باوجود حجاج کرام کی تعداد 2025ء کے مقابلے میں اس سال زیادہ ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 ہے۔

سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اگلے 2 دنوں میں عازمین کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں مشکلات کا شکار تھیں تاہم اب حج کی وجہ سے انکی پروازیں تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بیرون ممالک سے آئے 15 لاکھ سے زائد حجاج کے ساتھ سعودی عازمینِ حج کی شمولیت سے یہ تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 320 ہوگئی تھی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button