پاکستانتازہ ترینسپورٹسعلاقائی خبریں

کنڈی کاعمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کااعلان

پشاور:(وی او این)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ  پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 13 سالہ دور میں صوبے میں ایک بھی نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کرسکی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم اس صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button