پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ذریعے کام کرنے والا ملازم مستقلی کا حق دار نہیں: آئینی عدالت

 طویل ملازمت یا نو ماہ سے زائد کا عرصہ ریگولرائزیشن کا ازخود حق نہیں دیتا، عدالت کو ملازم کو ریگولرائز کرنے کا اختیار:فیصلہ

اسلام آباد:(وی او این)وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ذریعے کام کرنے والا ملازم مستقل ہونے کا حق دار نہیں۔ 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔ جسٹس روزی خان نے جسٹس عامر فاروق کے فیصلے سے اتفاق کیا، جبکہ جسٹس ارشد حسین نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
آئینی عدالت نے قرار دیا  طویل ملازمت یا نو ماہ سے زائد کا عرصہ ریگولرائزیشن کا ازخود حق نہیں دیتا۔ تھرڈ پارٹی معاہدے کے تحت کام کرنے والے ملازم کو ’’مستقل ورک مین‘‘تسلیم کرنا معاہدے کی نفی کے مترادف ہے۔ ملازم کی تنخواہ اور برطرفی کنٹریکٹر سے متعلق تھی۔ موجودہ کیس میں سٹیٹ بینک براہ راست تنخواہ نہیں دیتا تھا۔
 سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ریگولرائزیشن کا حکم دینا درست نہیں تھا۔آئینی عدالت نے قرار دیا کہ قانون یا پالیسی کے بغیر ریگولرائزیشن کا کوئی حق نہیں۔ عدالت کو ملازم کو ریگولرائز کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ آئینی عدالت نے این آئی آر سی اور ہائی کورٹ کے احکامات کو کالعدم کر دیا۔
جسٹس ارشد حسین شاہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ صرف کنٹریکٹر کے ذریعے بھرتی یا آٹ سورسنگ کا لیبل کسی ملازم کے قانونی حقوق ختم نہیں کر سکتا۔ اصل صورتحال اور شواہد کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ آرٹیکل 3، 4 اور 25 کے مطابق قانونی تحفظات کو معاہدوں کے ذریعے بے اثر نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس ارشد حسین نے کہا کہ این آئی آر سی اور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کا جواز نہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button