پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

ایف جی علامہ اقبال کالج ، نئے طلبا کیلئے استقبالیہ

پرنسپل محمد اقبال،پروفیسر نبیل افضل اور پروفیسر عمیر یاسین کا خطاب

لاہور:( شہزاد فراموش) ایف جی علامہ محمد اقبال ڈگری کالج کے پرن ہال میں بی ایس پروگرام کے تحت نیا داخلہ لینے والے طلبا کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اقبال نے کی۔آغاز تلاوت سے کیا گیا جس کا شرف بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طالب علم میر حمزہ نے حاصل کیا۔

بی ایس کمپیوٹر سائنس کے منتظم پروفیسر نبیل افضل اور بی ایس انگریزی کے کوارڈی نیٹر پروفیسر عمیر یاسین نے اپنے مضامین کی اہمیت سے طلباء کو روشناس کرایا۔

پرنسپل محمد اقبال نے اپنے خطبے میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ طلباء بی ایس کے درجے کی سطح کو پہچانیں۔خود میں احساس ذمہ داری پیدا کرتے ہوئے سماج کے فعال کارکن بنیں اور وقت کی قدر کو پہچانیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button