google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینکاروبار

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر فی اونس اور مقامی صرافہ بازار میں 1400 روپے فی تولہ قیمت کم ہو گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button