اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلے 55 سال سے کشمیر کے انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ اس دفعہ شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، پارٹی نے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے 1970 میں جیتا تھا۔ پیپلز پارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔


