google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خواتین سے زیادتی،گمشدہ بچوں کی بازیابی رپورٹ طلب

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت اجلاس،انصاف کی فراہمی ترجیح ،میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں:محمدنوید

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔کرائم میٹنگ میں فوکل پرسن مبشرہ اکرم، ڈویژنز کے SSOIU تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں عدم پتہ مقدمات، ریپ کیسز اور گمشدہ بچوں کی بازیابی کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ہدایت کی کہ افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کو فالو کریں،خواتین سے زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے خواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر افسران کو موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ تمام افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں،میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے تفتیشی افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ چالان کے تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،
شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،
پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سائلین کی داد رسی کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button