google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کان دھماکہ ،34لاشیں برآمد،پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا ذمہ داروں کوسزا کا مطالبہ

مائنز میں حفاظتی انتظامات،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ ، وینٹیلیشن سسٹم ، روزانہ کی بنیاد پر مائنزانسپکشن یقینی بنائی جائے:سلطان خان

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)سورینج کان دھماکہ میں جاں بحق34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ’شانگلہ کے ایک ہی گاؤں کے 28 افراد بھی شامل تھے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً چالیس سے پچاس کلومیٹر مشرق کی جانب واقع سورینج کے علاقے سپین کاریز کول فیلڈ میں کوئلے کی کان میںہونے والے دھماکے سے تقریباً 38 کان کنوں کی ہلاکت پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مائن حادثے کی شفاف، غیر جانبدارانہ ، اعلیٰ سطحی انکوائری کرکے وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان ، مرکزی چیئرمین عبدالستا ر ، صوبہ بلوچستان کے چیئرمین محمد زمین ،پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک ،عبدالحلیم خان ، علی بش خان ،عابد یار ، ساجد کھوکھر ، سعید اللہ ،سفر مری ،سعید بلا نوشی ،شاکر سمالانی ،آل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر شاہ علی بگٹی ،

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات منظور احمد بلوچ اورحاجی سیف اللہ خان نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں کان کنی کے دوران پیش آنے والے حادثات کو مسلسل چھپانے ،متعلقہ حکام اور مائن مالکان کی جانب سے کان کنوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر ہونے والی ہلاکتوں کو چھپانا ،مزدوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

اور یہ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے،پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن ایسے المناک واقعات کی روک تھام اور کوئلے کی کانوں کے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے ، مائنز کے تحفظ کے قوانین اور آئی ایل او کنونشن C-176 کے موثر نفاذ کے اپنے دیرینہ مطالبے کا اعادہ کرتی ہے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان اورمرکزی چیئرمین عبدالستا رسمیت تمام عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سورینج کے علاقے سپین کاریز کول فیلڈ میں کوئلے کی مائن کا حادثہ ایک انتہائی المناک واقعہ ہے جس نے کان کنی سے وابستہ پوری برادری کو سوگوار کر دیا ہے، کان کنی کے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک سنگین انسانی المیہ ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری، موثر اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ کان کن ملک کی معیشت اور توانائی کے شعبے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیںلہٰذا ہر قیمت پر ان کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ کان کنی کے شعبے میں حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھیکیداری نظام فوری طور پر ختم کیا جائے ،روزانہ کی بنیاد پر مائنزانسپکشن یقینی بنائی جائے،مائنز ورکرز کیلئے ہیلمٹ ، حفاظتی چشمے، سانس لینے کیلئے ماسک اور آکسیجن سلنڈر کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ صحت و سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مائنز کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button