پاکستانتازہ ترین

ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 6 بچے بھی شامل، رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک): رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے خوفناک تصادم نے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی جان لے لی۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

یہ المناک حادثہ 26 نومبر کو چک نمبر 268 گ ب، موٹے والا کے قریب پیش آیا۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اموات کی تعداد 11 کیسے ہوئی؟

حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ بعد کی رپورٹ کے مطابق انہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ تینوں راستے میں چل بسے۔ یوں اموات کی تعداد 11 ہو گئی۔

متاثرہ خاندان کا تعلق کہاں سے تھا؟

24 نیوز کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق فیصل آباد کے چک نمبر 66 گ ب سے تھا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی۔

ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی انویسٹی گیشن جائے حادثہ پر پہنچے، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button