انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام خواتین کی محفل میلاد

 

ہیوسٹن:(نمائندہ خصوصی وائس آف نیشنز)ہیوسٹن کے پاکستانی سنٹرمیں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹرہیوسٹن کی جانب سے عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے خواتین کیلئے خصوصی محفل میلادمنعقد کی گئی ۔جس کا اہتمام پی اے جی ایچ کی چیئرپرسن فلک زہرا نے بڑی کامیابی سے کیا۔

جس میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے نعت رسول مقبولؐ اوردرودسلام کے ذریعے بارگاہ رسالتؐ اپنی محبت اورعقیدت کانذرانہ پیش کیا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹرہیوسٹن کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیؐ کی مناسب سے پاکستان سنٹر ہیوسٹن میں خواتین کیلئے خصوصی محفل میلادسجائی گئی۔

محفل میلاد کابابرکت آغازایک ننھی بچی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد خواتین اوربچیوں نے بارگاہ رسالت ؐ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئےجبکہ فضاء درود سلام اورذکرمصطفیٰ ؐ کی صدائوں سے گونجتی رہی۔شرکاء نے نعت خوانی اوردرودسلام کے ذریعے رسالت مآب سرورکونین محمدمصطفیٰؐ سے اپنی گہری محبت اورعقیدت کااظہارکیا۔

مقررین نے سیرت طیبہ ؐ کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ؐحیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہےآپ ؐ کی تعلیمات محبت ،رحم ،صبر،حسن اخلاق ،رواداری اورانسانیت کی خدمت کادرس دیتی ہے۔

محفل میلاد کیلئے خاص انتظامات کئے گئے تھے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (PAGH) کے زیرِ اہتمام ہیوسٹن میں خواتین کی خصوصی محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کیلئے خوبصورت انداز میں پنڈال سجایا گیا تھا جہاں پاکستان کا قومی پرچم اور سیرتِ طیبہ سے متعلق آرائشی اشیا نمایاں تھیں۔ شرکاء نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ محفل میں شرکت کی۔اس موقع پر خواتین نے نعت رسولِ مقبول ؐپیش کی اور حضور اکرم ؐکی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

محفل میں شریک خواتین اور بچوں کا جوش و خروش بھی قابلِ دید تھا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ مختلف عمر کی بچیوں کی شرکت نے محفل کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔ شرکاء نے میلادِ مصطفیٰ ؐکی محفل کو محبت رسول ؐکے اظہار اور نئی نسل کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانے کا ایک خوبصورت ذریعہ قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ؐکی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ آپ ؐکی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button