پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس،تنقیدی گفتگو،87ویں جشن کا اعلان

ڈاکٹر ضیاالحسن کی صدارت میں تنقیدی اجلاس،منظر اعجاز کی غزل،سمیرا عمر کے مضمون اور زیب النساء واثق کی نظم پر تنقیدی گفتگو

لاہور:(شہزاد فراموش)حلقہ اربابِ ذوق لاہور کا اجلاس ڈاکٹر ضیاالحسن کی صدارت میں پاک ٹی ہاؤس میں ہوا۔جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھی، زیب النساء واثق نے نظم ”مکار ہمدرد“ تنقید کیلئے پیش کی۔

صاحب صدارت نے کہا کہ اوزان کے بارے میں بات ہوئی، بڑے بڑے ماہروں سے بھول چوک ہو جاتی ہے۔آپ سب کی رائے کے برخلاف میں یہ کہتا ہوں کے نظم بہت اچھی ہے۔ اس میں تانیثیت کا پہلو غالب ہے۔اس کے بعد سمیرا عمر کے مضمون ”اردو ناول میں مسیحی اور مسلم تعلقات“ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقی حوالے سے جاندار مگر تنقیدی حوالے سے کمزور ہے، اس پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

اس کااسلوب عمدہ تھا، اچھا مضمون لکھنے پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ منظر اعجاز کی غزل پر صدارتی رائے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس غزل کی دنیا میں آج ہم رہ رہے ہیں یہ اس سے مختلف ہے۔اس کے پیچھے روایت بھی ہے اور جدید علوم بھی۔

اِن سے اظہار محبت کیا جا سکتا ہے،جیتے رہیں اور ایسے شعر کہتے رہیں۔ بعد ازاں ستار سید کے انتقال پر ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔سیکرٹری آفتاب جاوید نے 20ستمبر کو حلقہ کا 87سالہ جشن قائد اعظم لائبریری میں منانے کا اعلان کیا۔ اختتام پر ڈاکٹر ضیا الحسن نے اپنی دو غزلیں سنائیں اور داد سمیٹی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد حاضری رجسٹر پر 101 رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button