پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

سجادہ نشین اچ شریف پیر سید سہیل حسن گیلانی کی آستانہ عالیہ صدر آمد، پرجوش استقبال

علمی و روحانی امور پر تبادلہ خیال، ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا

لاہور:(بیوروچیف)سجادہ نشینِ درگاہِ عالیہ اچ شریف و چیئرمین مشائخ اتحاد کونسل پاکستان، مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے آستانہ عالیہ قادریہ غوثیہ صدر شریف (لاہور کینٹ) کا دورہ کیا۔

آستانہ عالیہ آمد پر آستانہ کے سجادہ نشین حضرت پیر سید مجاہد علی گیلانی القادری نے اپنے برادران، خلفاء اور مریدین کے ہمراہ ان کا شاندار اور پرجوش استقبال کیا۔ اس روحانی نشست میں حضرت پیر سید فرخ عالم گیلانی القادری نے بھی بالخصوص شرکت کی۔

ملاقات کے دوران علماء و مشائخ کے مابین اہم علمی، روحانی اور دینی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نشست کے اختتام پر مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی صاحب نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے رقت انگیز اختتامی دعا فرمائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button