پاکستانتازہ ترین

مریم کی سرکاری طیارہ پر لندن یاترا،اپوزیشن کی تحریک التوا جمع

میڈیا رپورٹس ہیں سرکاری طیارہ استعمال ہوا 1.25 کروڑ خرچ ہوئے، ایوان میں وضاحت دی جائے، اپوزیشن کی تحریک التوا

لاہور:(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا۔

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص مان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا، جس پر تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

 

تحریکِ التوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو معاملے کی مکمل تفصیلات ایوان کے سامنے لائی جائیں۔

رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری طیارے کے استعمال کی قانونی اور انتظامی منظوری، اخراجات کی تفصیلات اور ادائیگی کے ذرائع سے متعلق وضاحت ایوان میں پیش کی جائے۔

تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق معاملے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button