
لاہور:(بیوروچیف)سب انسپکٹر رحمت علی سمیت 6 ملزمان کے خلاف سی سی ڈی (CCD) کا نام استعمال کر کے تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں ٹرائل کی باقاعدہ کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر رحمت علی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو جیل سے لاتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج شاہد سکندر نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہان کو آئندہ کی تاریخ پر بیانات اور شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور ابتدائی پیش رفت کے بعد کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



