پاکستانتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

اسلام آباد:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا نئے ارکان کیلئے تربیتی کیمپ

اسلام آباد:(وی او این)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام اباد کے زیر اہتمام اراکین نو کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز 23،اکتوبر بروز جمعہ الفلاح قران انسٹیٹیوٹ میں ہوا۔ جس کے پہلے روز تربیتی سیشن کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی  پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے "آئین نو سے ڈرنا طرز کہن پہ اڑنا” کے عنوان سے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کے اصول و ضوابط واضح ہیں ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، امت مسلمہ جو اجنبی ہو چکی تھی اہل غزہ نے اسے دوبارہ پہچان دی۔  انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی جماعتیں میدان میں آئیں بعد از شکست ختم ہو گئیں مگر جماعت اسلامی کو جن عناصر نے آج تک زندہ رکھا ہے وہ نظریہ، خدمت اور کردار ہیں، جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کا نعرہ ہے اور حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاکر اسلامی انقلاب کا مطلب سمجھا دیا۔
 قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوبصورت اجتماعیت سے جڑے لوگ ہیں جو جماعت اسلامی کی تربیت کے ذریعے دعوت دین کا کام بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔
 اس کے علاوہ عالیہ سعید نے درس قران دیا۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی  پاکستان عفت سجاد نے دستور ڈسکشن اور محمد بن اشرف  نے للہیت کے موضوع پر خطاب  کیا ۔
قدسیہ ناموس کی زیر صدارت  نئے ارکان نےحلف اٹھایا۔ جس میں نئے اراکین نے قرآن و سنت کے تابع رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا عہد کیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button