پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

 ریلوے میں ایمرجنسی نافذ،فیلڈافسران کی   کتنے ماہ کیلئے چھٹیاں منسوخ؟

لاہور:(بیوروچیف)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے اورفیلڈافسران کی تین ماہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ریلوے افسران کو سرکاری امور کیلئے دوسرے شہر جانے کیلئے ٹرین سے سفر لازم قرار دیاگیا ہے۔ہنگامی حالت کا نفاذ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔
فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں تین ماہ کیلئے منسوخ کر دی گئیں۔ افسران کو اتوار کو بھی ٹرین آپریشنز کی فیلڈ میں جا کر نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ریلوے افسران کو سرکاری امور کیلئے دوسرے شہر جانے کیلئے ٹرین سے سفر لازم قرار دے دیا گیا۔سول اور مکینیکل کے چیف انجینئرز روزانہ اپنے اپنے امور بارے رپورٹ وزارت کو بھیجیں گے ۔
سیفٹی ہیڈ سے بھی روزانہ کی بنیادپر رپورٹ طلب کی گئی ہے اورہنگامی حالت 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔وفاقی وزیر ریلوے  حنیف عباسی نے کہا ہے  وزیراعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ٹرین آپریشن کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد، افسران کی مسلسل نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کے ذریعے ریلوے آپریشن کو مزید محفوظ بنایا جائے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button