
سانگھڑ:(وی او این ) شہداد پور میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب کہ مقتولین کی لاشیں نالے کے قریب سے برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نثار احمد لاشاری اور ذکیہ بلیدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان لاشوں کو نالے کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جوڑے نے 2 روز قبل نواب شاہ میں عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے جان کے تحفظ کی اپیل بھی کی تھی۔
پریس کانفرنس کے دوران ذکیہ بلیدی نے الزام عائد کیا تھا کہ پسند کی شادی کرنے پر بھائی، والد اور کزن جان کے دشمن بن گئے ہیں، مقتولہ نے متعلقہ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔
پولیس کے مطابق جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، شہدادپور پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔



