انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

کینیڈا : کار حادثہ ، پاکستانیوں  سمیت 6 جان سے گئے

اونٹاریو: (وی او این) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پیش آنے والے ایک المناک کار حادثے میں پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ اونٹاریو کے شہر گوئلف کے قریب واٹسن روڈ پر پیش آیا، جہاں کار حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے،
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
 دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ حادثے کے بعد مقامی پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button