پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں:سلمان اکرم راجہ

لاہور:(بیوروچیف)پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ،علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں،یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلوا سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں؟ بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں،ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہو چکی ہیں۔
انہوں نے  کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ملک سے باہر ہیں،ان سے ہمارا رابطہ نہیں،پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button