تازہ ترین

پٹرول 9 روپے 41 پیسے، ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی لٹر مزید سستا

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی 382 روپے 25 پیسے مقرر کر دی، نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا

لاہور (وی او این ) حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 6 نومبر سے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکل سواروں، گاڑیوں کے مالکان اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button