پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول 8، ڈیزل 7 روپے فی لٹر مزید سستا کر دیا گیا

پٹرول کی نئی قیمت 338 اور ڈیزل 371 روپے فی لٹر مقرر، نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر سے، ایل پی جی کی قومی قیمت کے تعین کا اختیار پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو دے دیا گیا

لاہور، اسلام آباد (وی او این اردو) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی پی ایل) کو ایل پی جی کی قومی قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت کے تعین کے لیے پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو اختیار تفویض کیا ہے۔

حکام کے مطابق ایل پی جی سے بھرے جہازوں کے درآمدی آرڈرز بھی دے دیے گئے ہیں، جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان درآمدی اقدامات کے نتیجے میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button