انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستانی بائولرز کی دھلائی،لنکا کے 4وکٹوں پر 404رنز

راولپنڈی( رپورٹ: محمد قیصر چوہان) دھننجیا ڈی سلوا اور کوشال مینڈس کی شاندار سنچریوں کی بدولت پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ،پاکستان کی سبقت ختم کرنے کیلئے ابھی مزید 30 رنز درکار ہیں۔تیسرے دن بھی کھیل خراب روشنی کی وجہ سے 23 اوورپہلے ہی ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میںدو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 40 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 22 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 51 رنز کا اضافہ کیا تو مینڈس محمد عباس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ وہ 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیل سکے۔وکٹ پر آنے والے پانچویں بلے باز کپتان کوشل مینڈس نے دھننجیا ڈی سلوا کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے پاکستانی بولنگ کا ڈٹ کر سامنا کیا۔
سلپ میں فیلڈنگ کرنے والے سعود شکیل نے 38 کے انفرادی اسکور پر دھننجیا ڈی سلوا کا کیچ چھوڑ اتو لنکن بیٹسمین نے بھرپور فائدہ اُٹھایااور ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی ، 241 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے شاندار 167 رنزکی اننگ کھیل کرناٹ آﺅٹ ہیں۔
دوسرے اینڈ سے کپتان کوشل مینڈس نے بھی پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی ،انہوں نے 4 فلک بوس چھکوں اور 10 دلکش چوکوں کی مدد سے 117 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔دونوں کھلاڑیوںنے پانچویں وکٹ پر249 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر پاکستان کا پہلی اننگز میں برتری برقرار رکھنے خواب بھی چکنا چور کردیا۔ دھننجیا ڈی سلوا اور کوشال مینڈس کی ناقابل شکست شراکت کے ذریعے مہمان ٹیم کا اسکور 404 رنز تک پہنچا ۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان26 اوورز میں 105 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد عباس نے بھی 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فاسٹ بولر رضا اللہ نے 23 اوورز میں 127 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ خراب روشنی کے باعث جب تیسرے روزکا کھیل ختم ہوا تو دھننجیا ڈی سلوا 167 اور مینڈس 117 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button