لاہور (بیورو چیف): وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملک کو درپیش چیلنجز
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
عوام کو ریلیف اولین ترجیح
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔



