پاکستانتازہ ترینکاروبار

ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی ڈائیووسےمزید لگژری بسوں کی خریداری

چوہدری عثمان محمود، نعیم الدین کا ڈائیوو پاک موٹرز کے مینوفیکچرنگ اینڈ اسمبلنگ یونٹ کا دورہ ،محمد طاہر جاوید نے چابی حوالے کی

لاہور:(محمدقیصر چوہان)ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس نے مسافروں کومحفوظ ،ماحول دوست اورآرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ سے دوسری نئی لگژری بس خرید لی ۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عثمان محموداور ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے فنانس ایگزیکٹو میاں نعیم الدین نے گزشتہ دنوں کراچی میں ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ہیڈ آفس اور مینوفیکچرنگ اینڈ اسمبلنگ یونٹ کا دورہ کیا۔

اس دوران ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائر یکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل محمد طاہر جاویداورکورین ایگزیکٹو سمیت کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر کورین ایگزیکٹو اور محمد طاہر جاوید نے نئی لگژری بس کی چابی چوہدری عثمان محمود کے حوالے کی ۔

ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس پاکستان کی معروف اور بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو ملک کے مختلف شہروں کے درمیان مسافروں کومحفوظ ،ماحول دوست، پرلطف ، سستی اورآرام دہ سفری سہولیات فراہم کرتی ہے ، روزانہ سینکڑوں مسافراپنی منازل کی طرف روانہ ہو کراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بدولت خیریت سے اپنی منزلوں پر پہنچتے ہیں ۔

ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی نئی لگژری بسوں میں آرام دہ ٹیک لگانے والی نشستیں ، یو ایس بی چارجنگ پورٹ، سی سی ٹی وی سرویلنس، سامان رکھنے کی کافی جگہ موجود ہے، اس کے ساتھ تربیت یافتہ با اخلاق ڈرائیورز اور سیکیورٹی عملہ بھی موجود ہوتاہے لہٰذا ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی نئی لگژری بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مکمل طور پر بین الاقوامی سطح کی سروس کا تجربہ ملے گا۔

ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے فنانس ایگزیکٹو میاں نعیم الدین نے کہا کہ ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ(ڈسٹری بیوٹر اینڈ مینوفیکچر آف ڈائیوو اینڈ کنگ لانگ بس) جیسے بین الاقوامی برانڈز کی ہیوی بسیں ،لگژری کوچز اور تجارتی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے پاکستانی ٹرانسپوٹرز کو جدید اور آرام دہ لگژری بسوں کیلئے ڈائیوو پاک موٹرز کی خدمات اور تجربے سے مستفید ہونا چاہیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button