پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

حلقہ ارباب ذوق ،”مسافران ِ مدینہ“نعتیہ مشاعرہ،عقیدت کے پھول نچھاور

اشرف جاوید کی صدارت، واجدامیر،عبدالرزاق ایزد،توقیر شریفی، عباس مرزا،یوسف شاہد،ظفرچشتی،میاں شہزاد ،عدیل برکی نے بھی کلام سنایا

لاہور:(شہزاد فراموش)حلقہ اربابِ ذوق لاہور کے رواں سیشن کا اٹھارواں اجلاس اشرف جاوید کی صدارت میں ہوا۔پاک ٹی ہاؤس میں یہ خصوصی اجلاس آمد مصطفےٰؐ کے حوالے سے نعتیہ مشاعرہ تھا جس کا عنوان ”مسافران ِ مدینہ“ رکھا گیا۔

جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھی توثیق کے بعد سیکرٹری آفتاب جاوید نے عبدالرزاق ایزد اور واجد امیر کو صاحب صدارت کیساتھ سٹیج پر بٹھایا، نقیب محفل میاں شہزاد تھے۔ عدیل برکی نے مترنم دو نعتیں پیش کیں اور داد سمیٹی۔

صاحب صدارت اشرف جاویدسمیت واجد امیر،عبدالرزاق ایزد، توقیر احمد شریفی، عباس مرزا، یوسف شاہد، ظفرالحق چشتی، آفتاب جاوید، میاں شہزاد، حکیم احسان گوندل،عمران اشفاق،کنورعبدالماجد، حمزہ علی رانا، محمد قیس،حیدر مرتضےٰ،طارق کامران، طیب رضا، شارق علی شارق،شفقت رسول مرزا، عثمان غنی، ادریس بابر نے نبی رحمت کے حضور عقیدت کے پھول نچھاورکئے۔

صاحب صدارت نے کہا یہ حلقہ کی روایت ہے کہ ہر برس اس ماہ میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔نبیﷺ کا ذکر تو رب نے بلند کیا اور خوب کیا، اور جہاں وہ ذکر کر رہا ہو وہاں بندے کی کیا مجال۔

آخر میں سیکرٹری حلقہ نے مہمانوں، شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پر دعائے مغفرت جبکہ سینئر شاعر اقبال راہی اور حسن بانو کیلئے دعائے صحت کی گئی۔اس متبرک محفل میں حاضرین کی تعداد 72رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button