پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجی

راشد لطیف خان گروپ کے زیراہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ

اوپن ہاؤس کا انعقاد،کیریئر کاؤنسلنگ، پروفیشنل ازم، اخلاقیات،ڈیجیٹل ہیلتھ، اے آئی پر خصوصی سیشنز،پروفیسر راشد لطیف خان، صباحت خان، پروفیسر سعید الحسن چشتی کی خصوصی شرکت

لاہور:(بیوروچیف)راشد لطیف خان گروپ کے زیرِ اہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026 (HESP-2026) کا دوسرا روز "اوپن ہاؤس” کے طور پر ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوا،،، جس میں طلبہ، نوجوانوں، پروفیشنلز، تعلیمی و طبی ماہرین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ سمٹ کا انعقاد چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان (ستارہ امتیاز) اور سی ای او میڈم صباحت خان کی قیادت میں کیا گیا، جبکہ اس کا مرکزی پیغام “Policy · Progress · Partnership” ہے۔

اوپن ہاؤس کے تحت کانفرنس ہال 1، کانفرنس ہال 2 اور ایکسپو ہال نمبر 2 میں بیک وقت مختلف معلوماتی، تربیتی، تعلیمی اور رہنمائی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر رجسٹریشن، مندوبین کے استقبال اور ایکسپو ہال میں مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

کیریئر کاؤنسلنگ اور مستقبل کے روزگار پر خصوصی نشستیں

کانفرنس ہال 1 میں کیریئر کاؤنسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے طلبہ کو پیشہ ورانہ مستقبل، کیریئر کے انتخاب اور عملی رہنمائی فراہم کی۔ بعد ازاں مستقبل کے روزگار اور ڈیجیٹل آؤٹ لک میں انسانی وسائل کے کردار کے موضوع پر بھی خصوصی سیشن رکھا گیا۔

پروفیشنل ازم، میڈیکل ایتھکس اور عالمی کیریئر پاتھ ویز
کانفرنس ہال 2 میں Professionalism & Ethics کے موضوع پر متعدد سیشنز منعقد ہوئے۔ ان نشستوں میں امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے کیریئر پاتھ ویز، میڈیکل ایتھکس اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ان سیشنز کا مقصد طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز کو پیشہ ورانہ اخلاقیات، عالمی کیریئر کے امکانات اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔

ایکسپو ہال 2 میں صحت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر خصوصی پروگرام

ایکسپو ہال میں راشد لطیف خان گروپ اور شراکت دار اداروں کی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں، جبکہ مختلف معلوماتی اور تعارفی سیشنز بھی منعقد ہوئے۔ پروگرام کے دوران Impetus Systems کی جانب سے بریفنگ اور ڈاکٹر کمال آیدن کی جانب سے “Future of Healthcare” کے موضوع پر خصوصی نشست بھی شامل تھی۔

ایکسپو ہال میں "میڈیکل ایتھکس” کے موضوع پر ڈاکٹر عثمان اور ان کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عمر بخاری، نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ اور دیگر نے اوپن ہاوس میں لیکچر دیئے۔ جبکہ راشد لطیف خان یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں اور تعلیمی مواقع کے حوالے سے ہیڈ آف ایڈمیشن سید احسن علی نے پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

طلبہ کے لیے "اے آئی اور ٹیکنالوجی” کے موضوع پر امریکہ سے ڈاکٹر شہباز کی خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی مہارتوں سے روشناس کرانا تھا۔

ماہرین کے خطابات اور طلبہ کی بھرپور شرکت
اوپن ہاؤس کے دوران ممتاز مقررین کے خطابات، ماہرین کی بریفنگز، دستاویزی فلموں اور تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کے ذریعے طلبہ اور شرکاء کو موجودہ اور مستقبل کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ سمٹ کا یہ مرحلہ خاص طور پر نوجوانوں کو "تعلیم، کیریئر، ٹیکنالوجی، صحت اور روزگار” کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا۔

طلبہ کی تخلیقی شرکت سے اختتام
HESP-2026 کے دوسرے روز کے اختتام پر راشد لطیف خان یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے ڈرم شو بھی پیش کیا گیا، جبکہ شرکاء میں سووینئرز بھی تقسیم کیے گئے۔

منتظمین کے مطابق ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026 کا اوپن ہاؤس صحت، تعلیم، کیریئر ڈویلپمنٹ، پیشہ ورانہ اخلاقیات، انسانی وسائل، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طلبہ اور نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں مستقبل کے مواقع سے جوڑنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026، راشد لطیف خان گروپ کی جانب سے پالیسی، پیش رفت اور شراکت داری کے تصور کے تحت صحت، تعلیم اور انسانی وسائل کے شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی اہم کاوش ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button