انٹر نیشنلتازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

بھارت: بندر شراب پی کر دکان میں ہی سو گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

رانچی:(ویب ڈیسک)بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اورمانجھی کے ایک شراب خانے میں اچانک بندر داخل ہوا جس پر دکان میں موجود افراد میں افراتفری مچ گئی۔ جب دکاندار نے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر بندر نے اسے کاٹ لیا۔

بعد ازاں بندر نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور مبینہ طور پر اس میں موجود مشروب پی لیا، جس کے بعد وہ دکان کے اندر ہی لیٹ کر سو گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا، جس نے اس بندر کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button