پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

میو ہسپتال : جعلی دستاویزات پر پیپر ریمزکا ٹینڈر، کروڑوں کی بے ضابطگیاں

لاہور:(بیوروچیف): میو ہسپتال میں پیپر ریمز کی خریداری میں 6 سے 9 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگی، جعلی دستاویزات کے استعمال، اور سامان کی عدم وصولی کے باوجود بلوں کی ادائیگی کا سنگین معامله سامنے آیا ہے۔

جعلی اسناد پر ٹینڈر جاری کئے گئے مبینہ کمپنی نے شیخ زید ہسپتال میں کام کرنے کے جعلی کاغذی شواہد پیش کیے، جن کی شیخ زید انتظامیہ نے تردید کر دی ہے۔

سامان غائب، بل پاس کرلئے گئے ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کے پیپر ریمز ہسپتال کے اسٹور پہنچے ہی نہیں، لیکن رقم جاری کر دی گئی۔

معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی کے پروفیسر صاحبان نے بااثر نیٹ ورک کے دباؤ کے باعث تحقیقات سے معذرت کر لی۔دوسری جانب شہریوں نے اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات، فرانزک آڈٹ، اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی فوری ریکوری کا مطالبہ کیا ہے ۔

میو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک ایسی کمپنی کو کروڑوں روپے کے پیپر ریمز سپلائی کرنے کا ٹینڈر جاری کیا گیا جس نے مبینہ طور پر جعلی کاغذات جمع کرائے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شیخ زید ہسپتال میں بھی ٹینڈر پر کام کیا ہے، تاہم شیخ زید انتظامیہ نے تصدیق کی کہ ایسی کوئی کمپنی کبھی ان کے ٹینڈر کے عمل میں شامل نہیں ہوئی۔

مزید برآں، ہسپتال کے اسٹورز میں پیپر ریمز کی عدم موجودگی کے باوجود کروڑوں روپے کے بل کلیئر کر دیے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کی کوشش کی تو بااثر عناصر اور مبینہ نیٹ ورک کے خوف کی وجہ سے انکوائری کمیٹی میں شامل پروفیسروں نے کام کرنے سے معذرت کر لی۔

عوامی و متعلقہ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے، جعلی دستاویزات جمع کرانے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام ذمہ داروں سے رقم ریکور کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button