google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
تازہ ترینسپورٹس

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

انہوں نے یہ فیصلہ پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ ٹِم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے پر کیا ہے، ذرائع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ جیسن گلیسپی نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ان کے اسسٹنٹ کوچ ٹِم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے پر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹِم نیلسن کے معاہدے کی میعاد گزشتہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے بعد پوری ہوگئی تھی۔ ان کو رواں برس اگست میں ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ تعینات کیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کوچ نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ادارے کو اب ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نے بورڈ کو بتایا کہ ان کا جنوبی افریقا نہ جانے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے۔ ان کو کل یعنی بروز جمعہ پری ٹیسٹ کیمپ کے لیے جنوبی افریقا پہنچنا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹِم نیسلن کے متعلق فیصلہ کرتے وقت بورڈ نے ان سے مشورہ نہیں کیا جس سے ان کے بورڈ پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے جیسن گلیسپی انتظامیہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے مطمئن نہیں تھے۔ اکتوبر میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کے سلیکشن پینل سے ہٹا کر ان کا کردار ’میچ ڈے اسٹریٹجسٹ‘ تک محدود کر دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button