پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
پرنس تھیڑمیں "جٹ دا کھڑاک”،ندا،قیصرپیا سمیت کون سے فنکارشامل؟
آفرین پری،شہ پارہ، شاہدخان بھی خوشیاں بکھیریں گے،رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ،پروڈیوسر سید یوسف کا بھرپورکامیڈی دنگل

لاہور(شہزاد فراموش)سیکڑوں سپر ہٹ ڈراموں کے تخلیق کار اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے اشاروں پر پرنس تھیٹر لاہور میں "جٹ دا کھڑاک” ہوگا۔
پنجاب کی ایک تاریخی داستان جس میں نفرت اور محبت دشمنی میں ڈھل گئے۔ ایکشن اور مزاح سے بھرپور اس شاہکار سٹیج ڈرامہ میں آفرین پری، قیصر پیا، ندا چوہدری، شاہد خان اور شہ پارہ مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

اس ڈرامہ کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔ یہ عظیم کامیڈی سے بھر پور کھیل جمعہ 4 اکتوبر سے سٹیج کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر اجمل ملک کا کہناہے کہ ڈرامہ کی باقاعدہ ریہرسلز کا آغاز ہو چکا ہے۔ قہقہوں کا یہ طوفان شائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔



