جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
ڈاکٹر فرحت حسین نے سید ندیم عالم شاہ کو ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا

لاہور:(وی او این)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک بلوچستان کے صدر ڈاکٹر فرحت حسین کی قیادت میں ایک وفد نے جاپان قونصلیٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں سماجی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فرحت حسین نے ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے اغراض و مقاصد اور بلوچستان میں سماجی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے وفد کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی پائیدار ترقی کیلئے سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید ندیم عالم شاہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بلوچستان میں سماجی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے ہونے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے سید ندیم عالم شاہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مستقبل میں سماجی ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



