پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیفن اور فنکار

پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار فلم پر ریکارڈ توڑ ویوز، کروڑوں کما لیے

لیہ:(وی اواین)پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ کی اے آئی سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی فلم نے یوٹیوب پر 50 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں جبکہ انکے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

فلم سے زاہد اقبال کی 5 کروڑ روپے آمدنی کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا رجحان پاکستانی نوجوان تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button