google-site-verification=lY9Q0ltSKw-SRzooqMn9sstbtAm06IiRncsiBe1xwnw
پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

عون رضا کا الحمرا کیلئے نایاب تصویر کا تحفہ

لاہور:(اشفاق حسین)نامور آرٹسٹ عون رضا نے اپنی بنائی ہوئی نایاب تصویر الحمراکو تحفہ میں پیش کر دی۔ تصویر نامور کتھک آرٹسٹ ناہید صدیقی کی ہے۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے تصویر وصول کی اور اس موقع پر عون رضا اور الائنس فرانسیز کے ڈائریکٹر فیبریس ڈیڈئیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جذبہ قابل دیدہے۔

فن کے خدمت کا منفرد انداز ہے جس کو بے حد سراہا جاتا ہے،الحمراء آرٹ کا ادارہ ہے، آرٹ کی آبیاری کے لئے ہے،عون رضا نے فن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے جس پر الحمراء انکا شکر گزار ہے۔

رضی احمدنے کہاکہ میں عون رضا کے ذوق و شوق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں انکا جہانِ گردی و جہانِ بینی کا عزم بہت دلچسپ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عار ف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیٰ ہارون بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button