google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

فضا علی نے زندگی کی42بہاریں دیکھ لیں

لاہور:(شہزاد فراموش)نامور اداکار ہ و میزبان فضا ء علی5اکتوبر کو اپنی 42ویں سالگرہ منائیں گی ۔ فضاء علی 5اکتوبر 1984میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ٹی وی ڈراموں اور مختلف شوز میں میزبانی کر کے شہرت حاصل کی ۔اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی ۔

فضا علی نے اپنے شوبز سفر کا آغاز 1999ء میں بطور ماڈل محض 15 برس کی عمر میں کیا تھا۔ وہ جلد ہی پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شمار ہونے لگیں۔

انہوں نے سال 2003ء میں پی ٹی وی کے شہرہ آفاق اور یادگار ڈراما سیریل "مہندی” سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس ڈرامے میں ان کا ‘لائبہ’ کا کردار بے حد پسند کیا گیا اور یہ ان کی پہچان بن گیا۔

انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، لو، لائف اور لاہور، وہ صبح کب آئے گی، موم وغیرہ شامل ہیں ۔

فضا علی اداکاری کے علاوہ وہ ایک کامیاب میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے اے پلس پر مارننگ شو "صبح کی فضا” اور اے آر وائی زندگی پر گیم شو "عیدی سب کے لیے” کی میزبانی کی جسے عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلوکاری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button