عابد رشید کے نعتیہ مجموعہ ”خیر البشر“ کیلئے سیرت ایوارڈ
ادبی تنظیم سخنور کے زیر اہتمام تیسری حریم نعت کانفرنس کاشکاگو میں انعقاد

لاہور :(شہزاد فراموش)شکاگو امریکہ میں مقیم نامور پاکستانی نعت گو شاعر عابد رشید کو اپنے چوتھے نعتیہ مجموعے ”خیر البشر“ پر حکومت پاکستان کی طرف سے میلادالنبی ؐکے موقع پر سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے سیرت ایوارڈ میں اول انعام وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہاتھوں سے ایک سرکاری تقریب میں وصول کیا۔ چند روز پہلے لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر شاعرنذیر قیصر کی صدارت میں ان کے اسی نعتیہ مجموعہ ”خیر البشر“ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی تھی۔

اس تقریب میں ادب کی نامور شخصیات جن میں حسین مجروح،غلام حسین ساجد،عباس مرزا، شاہد اشرف اور طارق شریف زادہ نے ان کی کتاب اور نعت گوئی پر خوبصورت گفتگو کی تھی۔یاد رہے وہ اپنی ادبی تنظیم سخنور شکاگو کے زیر اہتمام ہر سال عالمی حریم نعت لٹریری کانفرنس منعقد کرتے ہیں اسی سلسلے کی تیسری کانفرنس کا انعقاد 29 اگست 2026ہفتہ کے روز کیا جا رہا ہے۔


