پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاسائنس و ٹیکنالوجی

لاہورمیں منی نادراویب سائٹ ،شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت،2ملزم گرفتار

لاہور:(بیوروچیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے منی نادرا ویب سائٹ چلانے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔ بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارسلان اور علی رضا سے تین ٹیرا بائٹ حساس ڈیٹا برآمد کیا ۔

ایک کروڑ سے زائد شہریوں کا حساس اور ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل اور فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ۔ ملزمان کے قبضے سے سم کارڈ ملکیت و رجسٹریشن، سی ڈی آرز، سم ڈیٹا بیس اور شہریوں کی لوکیشن کا ڈیٹا برآمد ہوا ۔

برآمد شدہ حساس ڈیٹا میں شہریوں کے فیملی ٹری اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معلومات بھی شامل ہے ۔ منی نادرا کے نام سے ویب سائٹ قائم کرکے نادرا سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ۔

ملزمان حساس ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور کھوجی نامی پلیٹ فارم تک رسائی میں بھی ملوث رہے۔ ملزمان سے دو موبائل فونز بھی برآمد، تین ٹیرا بائٹ ڈیٹا کا فرانزک تجزیہ جاری، مزید افراد کی گرفتاری متوقع ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button