
لاہور:(بیوروچیف)صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کے اندر سفر کرنے والی 13 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے اور اس سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور اورنج لائن میں لگے سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم نے اورنج لائن ٹرین کے اندر سفر کے دوران 13 سالہ کمسن طالبہ کو پیچھا کر کے پہلے ہراساں کیا اور پھر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جس میں ملزم کی کارروائی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے متاثرہ طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



