پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

چار سپر اسٹارز ایک ساتھ، محفل تھیٹر میں ’’تتلیاں‘‘ کا رنگ جمے گا

خوشبو خان، ندا چوہدری، آفرین پری اور خوبصورت کیف پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کریں گی، نیا ڈرامہ 11 ستمبر سے پیش کیا جائے گا

لاہور (شہزاد فراموش) سید پروڈکشنز نے پاکستان تھیٹر کی چار معروف اور مقبول فنکاراؤں کو ایک ہی ڈرامے میں اکٹھا کر دیا۔ ڈاکٹر اجمل ملک کے نئے اسٹیج ڈرامے ’’تتلیاں‘‘ میں خوشبو خان، ندا چوہدری، آفرین پری اور خوبصورت کیف پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بگ بجٹ اور جاندار و منفرد کہانی پر مبنی ڈرامہ ’’تتلیاں‘‘ 11 ستمبر سے لاہور کے محفل تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کہانی، اسٹیج پریزنٹیشن اور چاروں سپر اسٹارز کی پرفارمنس شائقینِ تھیٹر کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔

ڈرامے کی پروڈکشن سید پروڈکشنز کے زیر اہتمام کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک سے منسوب کی گئی ہیں۔

تھیٹر حلقوں کا کہنا ہے کہ چار معروف فنکاراؤں کی ایک ہی ڈرامے میں شرکت سے ’’تتلیاں‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے اور لاہور کے تھیٹر شائقین کو ایک منفرد تفریحی تجربہ فراہم ہوگا۔

’’تتلیاں‘‘ کا آغاز 11 ستمبر سے محفل تھیٹر لاہور میں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button